انگوٹھی سے مشابہہ دنیا کی سب سے چھوٹی بندوق نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی۔
مختصر ترین ڈیزائن کی فرانسیسی طرز کی اس ننھی سی بندوق کو 19ویں صدی میں تیار کیا گیا تھا جسے اب18مارچ کو نیلام بھی کردیاجائے
گا۔
لی پیٹ اٹ پروٹیکٹر نامی اس گن کوہاتھ کی انگلی میں پہن کر فائر کیا جاتاہے جس میں 4ایم ایم کی 6گولیاں استعمال کی جاتی ہیں۔
تاریخی اعتبار سے منفرد اور اہمیت کی حامل اس مختصرترین گن کی فروخت 1ہزار840ڈالر میں متوقع ہے ۔